آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد – آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سگریٹ کے پیکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔

سگریٹ

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز” کے مطابق وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔ وزارت صحت نے یہ سفارشات ٹوبیکو کنٹرول سیل سے حاصل کی ہیں اور انہیں رواں ہفتے وزارت خزانہ کو بھجوانے کا ارادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ کی کم سے کم قیمت 127 روپے مقرر کی ہے اور اس پر فی الحال 120 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جا رہی ہے۔ تاہم، آئندہ بجٹ میں اس ڈیوٹی میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف حکومتی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوامی صحت کو بھی تحفظ فراہم کیا جا سکے گا، کیونکہ اس اقدام سے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے