کراچی میں واردات کا نیا طریقہ: لاکھوں کا آن لائن سامان بُک کروا کر چھین لیا گیا

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے واردات کا نیا طریقہ اپنایا ہے، جس میں لاکھوں روپے مالیت کا آن لائن سامان بُک کروا کر سوزوکی چھین لی گئی۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ڈان نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

کراچی

متاثرہ ڈرائیور کے مطابق، یہ ڈکیتی نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں پیش آئی۔ ایک خاتون نے دکاندار سے فون پر ڈیڑھ ٹن کا اے سی، ایک واشنگ مشین، اور ایک گیزر بُک کروایا۔ خاتون نے ڈرائیور کو فون پر میگا سینڑ ڈسٹرکٹ سینڑل کی لوکیشن بتائی اور جب ڈرائیور وہاں پہنچا تو خاتون نے کہا کہ وہ 5 منٹ میں پہنچ رہی ہے۔

ڈرائیور نے بتایا کہ خاتون کے ہمراہ کئی ڈاکو بھی موٹرسائیکلوں پر پہنچ گئے۔ ملزمان نے ڈرائیور کو زور دار تھپڑ مارے اور سڑک پر بٹھا دیا۔ انہوں نے سامان سے بھری گاڑی چھین لی، اور ساتھ ہی ڈرائیور کا موبائل فون اور پرس بھی لے گئے۔

واردات کے چند منٹ بعد سوزوکی ٹریکر کمپنی سے گاڑی بند کروا دی گئی۔ جب سوزوکی بند ہوئی تو ملزمان نے رکشے میں مال لوڈ کروا دیا اور فرار ہو گئے۔ ٹریکر والوں نے نیپا پر ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا۔

شاہراہ نورجہاں پولیس نے واقعے سے متعلق درخواست وصول کرلی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے