پنجاب حکومت کا ہوٹلوں میں کھانے پینے کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت کا ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

ہوٹلوں

پنجاب حکومت نے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ہوٹلوں میں کڑاہی، دال، برگر اور دیگر کھانوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے لیے ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرے گی تاکہ قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی فیصلہ کیا تھا اور اس کے لیے مالکان کو ایک ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ یہ اقدامات عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے