آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نیویارک میں ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل دہشتگرد حملوں کی خبریں سامنے آ گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کے حملوں کی خبریں سامنے آئیں ہیں۔ اس بابت انتظامیہ نے سکیورٹی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور احتیاطی تدابیر کو بڑھا دیا گیا ہے۔
نیویارک گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی آمیز رپورٹس کے باوجود ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا، لیکن صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اس بابت اطمینان دیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے گا۔
نیو یارک میں حملے کی دھمکی کی رپورٹس کے باعث انتظامیہ نے سکیورٹی بڑھا دی ہے، اور مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کیے گئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹاکرا 9 جون کو ہوگا جس کے لیے انتظامیہ کو اضافی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔