انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان کو 28 جون کو پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 خلاف ورزی،  توڑپھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 28 جون کو عدالت طلب کرلیا۔

عمران خان

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے تھانہ رمنا میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔

شبلی فراز، واثق قیوم، علی نواز اعوان نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگائی۔

عدالت نے غیرحاضر ہونے پر مراد سعید، حماد اظہر ،فرخ حبیب ،حسان نیازی و دیگر کارکنان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے حکمنامے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیاجائے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا عدالت پیشی کے لیے روبکار بھی جاری کردیا اور سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے