واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ قرض داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے پہلے مرحلے پر خرچ کیے جائیں گے، جس سے پن بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔
عالمی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ داسو منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوگی اور منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔
عالمی بینک کے مطابق داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔