اسلام آباد: حکومت نے وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کے لیے ب فارم کی شرط ختم کردی۔
اسکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی، سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے بتایاکہ اس عمل نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادیوں کو متاثر کیا ہے۔
ان ہی وجوہات کی بنا پر داخلہ کے لیے پہلے سے رائج لازمی فارم ب کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے، ان کی دستاویزات کی حیثیت سے قطع نظر، سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔