کراچی: 22 یا 23 جون کو شہر کے مضافات میں بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کل یا پرسو سپرہائی وے اور اطراف میں بارش ہوسکتی ہے۔
سردار سرفراز نے رواں سال کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کشمیر میں مون سون کا آغاز 29 یا 30 جون سے ہو سکتا ہے جب کہ سندھ میں 5 یا 6 جولائی کے بعد مون سون کے آغاز کا امکان ہے۔