پی ٹی آئی (PTI) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

PTI

عمر ایوب نے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا خط ٹویٹر پر شیئر کیا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے نام اپنے استعفے میں لکھا کہ "مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا میرے لیے باعث اعزاز رہا، میں بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا۔ شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز، کور کمیٹی اور تنظیمی ممبران کا شکر گزار ہوں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے