کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 7 افراد جاں بحق

کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہیٹ اسٹروک

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس سال ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہو چکی ہے۔ کراچی میں جمعرات کو ہیٹ اسٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے ضلع وسطی میں سب سے زیادہ 98 کیسز سامنے آئے۔

شدید گرم موسم کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے کئی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جس میں ڈیفنس، گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، اور ناظم آباد شامل ہیں۔

شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے