بولیویا: عوام نے فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی، آرمی چیف گرفتار

بولیویا میں فوج نے بغاوت کی کوشش کرتے ہوئے صدارتی محل اور اہم مقامات پر قبضہ کر لیا، تاہم صدر لوئس آرسے کی اپیل پر بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیا۔

بولیویا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بولیویا کے آرمی چیف جنرل جوآن ہوزے زونیگا کی قیادت میں فوج نے صدارتی محل سمیت دارالحکومت لاپاز کے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

اس کے بعد صدر لوئس آرسے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کے لیے باہر نکلیں اور فوجیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے ہائی کمانڈ کی بات سنتے ہوئے واپس اپنی بیرکوں میں جائیں۔

بعد ازاں، صدر لوئس آرسے نے فوری طور پر جوز ولسن سانچیز کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ فوج کے نئے سربراہ کے حکم پر چند ہی گھنٹوں میں فوج صدارتی محل سمیت دیگر مقامات سے واپس نکلنا شروع ہو گئی۔

پولیس نے صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے بغاوت کی کوشش کرنے والے آرمی چیف کو حراست میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے