لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، حیران کن اعداد و شمار

لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے حوالے سے حیران کن اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔

لندن

تفصیلات کے مطابق، کمبائنڈ ہوم لیس اینڈ انفارمیشن نیٹ ورک (CHAIN) کے اعدادوشمار کے مطابق، مارچ میں ختم ہونے والے سال میں لندن میں بے گھر افراد کی تعداد 11,993 تک پہنچ گئی، جو کہ ڈیٹا بیس کے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ ہے۔ چیرٹی نے اس اضافہ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انتخابات کے بعد بننے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

"جنگ” کے مطابق، 10 برس قبل، 2014-15 میں، بے گھر افراد کی تعداد 7,581 تھی، جس میں اب 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چیرٹی کے مطابق، نئے بے گھر افراد میں 17 فیصد ایسے لوگ شامل ہیں جو پہلے اسائلم سپورٹ اکاموڈیشن میں مقیم تھے۔ بے گھر افراد میں برطانوی شہریوں کی تعداد 45 فیصد ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 49 فیصد تھی۔

چیرٹی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ بے گھر ہونا ایک بحران کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے سستی رہائش گاہوں کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نئی حکومت کو اس مسئلے پر فوری توجہ دینی چاہیے تاکہ بے گھر افراد کو بہتر زندگی فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے