پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کا اعلان

پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کی پیشگوئی۔

 چاند

اسلام آباد: پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق، پاکستان میں 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر 7 جولائی کو چاند نظر آتا ہے، تو ملک میں نئے اسلامی سال کا آغاز 8 جولائی کو ہو گا اور یوم عاشور 17 جولائی کو منایا جائے گا۔

چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا۔ اس کے علاوہ، کراچی، اسلام آباد، اور لاہور میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

دوسری جانب، یو اے ای میں محرم الحرام کا چاند 6 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کی بنیاد پر یو اے ای میں نئے اسلامی سال کا آغاز 7 جولائی کو ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے