بابر اعظم نے پاور ہٹنگ کے لیے آسٹریلوی کوچ شینن ینگ سے ملاقات کی
اسلام آباد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی پاور ہٹنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے آسٹریلیا کے معروف پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات لاہور کے مقامی کرکٹ کلب میں ہوئی، جہاں بابر اعظم نے پاور ہٹنگ کے حوالے سے شینن ینگ سے خصوصی مشاورت کی۔
شینن ینگ ان دنوں نجی دورے پر لاہور آئے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کے نئے اوپنر جیک فریزر میگرک اپنی پاور ہٹنگ کی مہارت کا سارا کریڈٹ شینن ینگ کو دیتے ہیں۔ شینن ینگ نے میکسویل اور لبوشین جیسے کھلاڑیوں کو بھی پاور ہٹنگ کی کوچنگ فراہم کی ہے۔
بابر اعظم کو ان کے سٹرائیک ریٹ کی وجہ سے اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور اس ملاقات کا مقصد اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔