چھٹی پر گھر جانے والے ایف سی کے 3 اہلکار اغوا ہوگئے۔

چھٹی

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود کوٹ اعظم میں چھٹی پر گھر جانے والے ایف سی کے 3 اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔

پولیس کے مطابق، یہ تینوں ایف سی اہلکار چھٹی پر اپنے گھر پرائیویٹ گاڑی میں جارہے تھے کہ کوٹ اعظم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا، تینوں اہلکاروں کو گاڑی سے اتارا اور اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں اغواء کاروں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر مجرموں کی تلاش میں مصروف ہیں تاکہ اہلکاروں کی بازیابی ممکن بنائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے