پنجاب بھر میں 8 اور 9 محرم کو شدید بارشوں کی پیشگوئی۔

8 اور 9 محرم

لاہور: لائپراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محرم الحرام کے جلوسوں کی انتظامیہ کو موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان تدابیر میں بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھنا، خستہ حال چھتوں پر محافل کے انعقاد سے گریز کرنا، اور دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کرنا شامل ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور 8 اور 9 محرم الحرام کو ریسکیو اداروں کو خاص طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب میں جمعہ کے دن ہونے والی طوفانی بارشوں میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے