ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ٹیکسوں

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.12 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو تین ماہ کے لیے اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48.84 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف 7.12 روپے کے اضافے سے 34.26 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف 7.02 روپے کے اضافے سے 39.15 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔

ماہانہ 401 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف 6.12 روپے کے اضافے سے 41.36 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔ اسی طرح، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف 6.12 روپے کے اضافے سے 42.78 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔ ماہانہ 601 سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف 6.12 روپے کے اضافے سے 43.92 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے