ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی، سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر کو سمن جاری۔

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر کو ایوان نمائندگان نے طلب کر لیا۔

ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور ٹرمپ کی حفاظت میں ناکامی کے سبب سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر کو سمن جاری کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چٹل کو ایوان نمائندگان کے سامنے 22 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی، سیکرٹ سروس، اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ٹرمپ پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکی صدر، سیاستدانوں، اور ان کے اہلخانہ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سیکرٹ سروس پر ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ پنسلوینیا کے بٹلر میں ایک ریلی کے دوران پیش آیا، جہاں ٹرمپ اسٹیج پر موجود تھے۔ اچانک فائرنگ کے واقعے کے بعد، ٹرمپ نیچے جھک گئے اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم، چند لمحے بعد، ٹرمپ کھڑے ہوئے اور اپنی فتح کا نشان ظاہر کیا، حالانکہ ان کے کان پر خون کے نشانات تھے۔ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری طور پر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا اور ریلی کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا۔

ٹرمپ کو طبی چیک اپ کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے