عمران خان کی لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری، پولیس کی تفتیش مکمل۔
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری عمل میں آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم نے قانونی ضابطے مکمل کرکے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کی۔ ڈی ایس پی احمد عثمان کی سربراہی میں پولیس ٹیم، جس میں 11 تفتیشی انسپکٹر شامل تھے، نے 9 اور 10 مئی کے واقعات پر سوالات کیے۔
پولیس ٹیم نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، اور شادمان تھانہ حملہ کیسز پر سوالات کیے اور ڈیجیٹل شواہد اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کی۔ لاہور پولیس کی ٹیم نے تفتیش کا آج کا مرحلہ مکمل کر لیا، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق، عمران خان کی لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔