کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات سے 20 لاشیں برآمد ہوئیں

کراچی

کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے، جنہیں سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آج صبح، شہر کے مختلف مقامات سے 8 افراد کی اور لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، ملنے والی 20 لاشوں میں سے 3 لیاری، جہان آباد، 5 آئی آئی چندریگر روڈ، قائدآباد، سپرہائی وے، ملیراور کلفٹن سے ملی ہیں۔ باقی لاشیں شہر کے مختلف علاقوں سے ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے