سکاٹش بولر نے ون ڈے ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

سکاٹش

کراچی: سکاٹش بولر چارلی کیسیل نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ لیگ 2 میں عمان کے خلاف میچ میں انجام دیا۔ چارلی کیسیل نے 5.4 اوورز میں 21 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کے باعث حریف ٹیم 21.4 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سکاٹش ٹیم نے یہ آسان ہدف 17.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ون ڈے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا سابقہ ریکارڈ جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا کے نام تھا، جنہوں نے جولائی 2015 میں بنگلہ دیش کے خلاف 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ چارلی کیسیل کو کرس سول کی جگہ سکاٹش اسکواڈ میں شامل ہونے کا موقع ملا تھا، جسے انہوں نے شاندار کارکردگی سے ثابت کر دکھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے