فیصل واوڈا: بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور حکومت کہیں نہیں جا رہی۔

فیصل واوڈا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جا رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے یقین دلایا کہ ملک میں آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے اور موجودہ حکومت اپنی جگہ پر برقرار رہے گی۔

پروگرام کے دوران فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ججز کے خلاف دیے گئے بیان پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں کا موقف تھا کہ مریم نواز کے بیان پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے