عراق میں دہشتگردی کے الزام میں 10 عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی گئی۔

عراق

ناصریہ: عراق میں دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے 10 عسکریت پسندوں کو گزشتہ روز پھانسی دے دی گئی۔ یہ سزائیں جنوبی عراق کے شہر ناصریہ کی ایک جیل میں دی گئیں۔ پھانسی پانے والے تمام افراد عراقی شہری تھے، جنہیں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) میں شمولیت اور "سنگین دہشت گردی کے جرائم” میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اپریل میں عراق نے دہشت گردی کے الزام میں 11 عسکریت پسندوں کو پھانسی دی تھی، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تنقید کی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حالیہ مہینوں میں سزائے موت کے بارے میں "شفافیت کے پریشان کن فقدان” کی وجہ سے مزید افراد کو خفیہ طور پر پھانسی دی گئی ہے۔

عراق نے 2014-2017 میں امریکی حمایت یافتہ فوجی مہم میں داعش کے جنگجوؤں کو شکست دینے کے بعد سے سیکڑوں مشتبہ جہادیوں پر مقدمہ چلایا ہے اور متعدد کو سزائے موت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے