بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پر پراسیکیوشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری۔

عمران خان

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پر پراسیکیوشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات اور الزامات کی نوعیت سمیت دیگر تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جسمانی ریمانڈ کے دوران ذاتی حیثیت میں عدالت پیش نہیں کیا گیا، اس بنیاد پر انسداد دہشتگردی کی عدالت کا جسمانی ریمانڈ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ غیر قانونی قرار دیا جائے۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہ اپنی بات بیان کر سکے؟ وکیل بانی پی ٹی آئی عثمان ریاض گل نے جواب دیا کہ جی، بالکل، قانون بھی یہی کہتا ہے۔ قانون کے مطابق ملزم کی فزیکل حاضری عدالت میں لازمی ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات اور الزامات کی نوعیت سمیت دیگر تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی کل طلب کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے