پاکستان میں آبادی کا بحران شدید ہونے والا ہے، کنٹرول نہ کیا تو بڑی تباہی ممکن: ماہرین۔

پاکستان

ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ پاکستان میں آبادی کا بحران سنگین ہو سکتا ہے، اور اگر اسے کنٹرول نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے۔

لاہور میں میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں ڈی جی محکمہ پاپولیشن، ثمن رائے، اور پرنسپل سمز، ڈاکٹر زہرہ خانم نے کہا کہ آبادی پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ وسائل میں اضافہ بھی ضروری ہے۔ ماہرین نے نئی نسل میں بیماریوں کی ایک وجہ کزن اور کاسٹ میرج کو بھی قرار دیا اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آبادی پر کنٹرول کی مہم جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دیگر مقررین نے بڑھتی ہوئی آبادی کی بڑی وجہ شرح خواندگی میں کمی قرار دی اور کہا کہ زیادہ آبادی ہماری معیشت پر بھاری بوجھ ہے۔ انہوں نے غریب طبقے کو آبادی پر کنٹرول کرنے کی آگاہی دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سینئر صحافی واصف ناگی نے کہا کہ آبادی پر کنٹرول کے موضوع کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنا چاہیے تاکہ طلباء میں اس حوالے سے شعور بیدار ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے