پنجاب سے دیگر صوبوں میں مرغی کی منتقلی پر پابندی، بلوچستان میں شدید قلت۔

پنجاب نے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

پنجاب

مرغی کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے اور شہر میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 720 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان پولٹری تاجر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر دو روز کے اندر پنجاب سے مرغی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں مرغی دستیاب نہیں ہو گی۔

چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں مرغی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے اور اس کی قیمت میں مصنوعی اضافہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

اب اطلاعات ہیں کہ پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 595 روپے سے کم ہو کر 580 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ ہول سیل میں زندہ برائلر کی قیمت 385 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 400 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے