پنجاب کے متعدد علاقوں میں گرمی اور حبس کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے اور حبس کی پیش گوئی کی ہے۔

پنجاب

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، جہلم، اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پشاور، دیر، چترال، ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان، اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، لورا لائی، سبی، اور کوئٹہ میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ شدید گرمی اور بارش کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے