خلیل الرحمان قمر کے خلاف بلیک میلنگ کی خفیہ ویڈیو منظر عام پر۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کی ویڈیو منظر عام پر۔

_خلیل الرحمان

تفصیلات کے مطابق، مرکزی ملزم حسن شاہ اور ایک لڑکی نے خفیہ کیمرے کی جگہ کا تعین کیا، جبکہ لڑکی نے حسن شاہ کو ہدایات دیں کہ کیمرہ کہاں لگانا ہے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم حسن شاہ اور اس کے ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین سمیت 12 افراد پر مشتمل گینگ کا مرکزی کردار ہے اور اس گینگ کے دیگر 12 ارکان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشدد کیا، ان کا موبائل، گھڑی اور نقدی چھین لی، اور اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی منتقل کروائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے