پنجاب میں 450 کلومیٹر طویل تین نئے روڈ کوریڈور کی تعمیر کی منظوری۔

نئے روڈ

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 450 کلومیٹر طویل تین نئے روڈ کوریڈور کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

یہ تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے مکمل کیے جائیں گے۔ 210 ارب روپے کی لاگت سے یہ تینوں پراجیکٹ دسمبر 2025ء تک مکمل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں تین ماہ کے اندر نئے روڈ کوریڈور کی تعمیر کا آغاز کرنے کا حکم دیا ہے۔

پراجیکٹ کی تفصیلات کے مطابق:

  1. ساہیوال سے چیچہ وطنی اور رجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔
  2. دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کیا جائے گا۔
  3. شور کوٹ سے جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ بڑے شہروں کو منسلک کرنے والے یہ روڈ کوریڈور عوام کو آمد و رفت میں آسانی فراہم کریں گے اور یہ پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

خصوصی اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمد ملک، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے