خلیل الرحمان قمر کا لیک ویڈیو پر ردعمل: گن پوائنٹ پر نازیبا حرکات کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خلیل الرحمان قمر

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سر پر بندوق رکھی گئی اور انہیں نازیبا حرکات کرنے پر مجبور کیا گیا۔ حالیہ ایک انٹرویو میں، خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ کچھ روز قبل لاہور میں ان کے ساتھ ایک واردات پیش آئی جس میں انہیں ڈرامہ بنانے کے بہانے بلایا گیا اور پھر تشدد اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران ملزمان نے ان کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اور بعد ازاں لیک کر دیں۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ انہیں گن پوائنٹ پر بلیک میل کیا گیا اور نازیبا حرکات کرنے کو کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جان بچانے کے لیے ویڈیو لیک کی گئی، اور ویڈیو میں موجود لڑکی نے سب کو ہدایات دیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے پہلے کسی انٹرویو یا ایف آئی آر میں ان ویڈیوز کا ذکر اس لیے نہیں کیا کیونکہ اس سے ملک کی عزت خطرے میں پڑتی۔

خلیل الرحمان قمر نے اس واقعے کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرائی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں اور انہیں بلیک میل کرکے بھاری رقم بٹوری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے