ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ۔

سونا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حالیہ دنوں میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1201 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2432 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے