حماس نے اسرائیل کے ملٹری چیف کی ہلاکت کے دعوے کی تردید کردی۔

مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس نے اپنے ملٹری چیف محمد الضیف ابراہیم المصری کی ہلاکت کے اسرائیلی دعوے کی تردید کر دی ہے۔

چیف محمد الضیف ابراہیم المصری

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف 13 جولائی کو ہونے والے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر الضیف کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، اور ان کے قتل سے جنگ کا مقصد حاصل ہوگیا ہے۔

تاہم، حماس نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد الضیف ابراہیم المصری اسرائیل کے حملے میں زندہ ہیں اور وہ اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ حماس کے عسکری رہنما محمد الضیف نے 7 اکتوبر کو "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

محمد الضیف کو گزشتہ تین دہائیوں سے حماس کے اہم عسکری آپریشنز اور سرنگوں کے نیٹ ورک میں کلیدی کردار ادا کرنے کے باعث اسرائیل کی جانب سے انتہائی مطلوب قرار دیا گیا ہے۔ ان پر خودکش بم دھماکوں میں درجنوں اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کا الزام بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے