پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ریلوے

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا

لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں معمولی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق 3 اگست سے ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، اے سی کلاس کے ٹکٹوں میں 100 سے 150 روپے تک کی کمی کی گئی ہے، جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ یہ کمی تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کی گئی ہے، جس کا مقصد عوام کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے