تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے لیے نیا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔

_پنجاب اسمبلی

لاہور (نمائندہ خصوصی): پاکستان تحریک انصاف نے حافظ فرحت عباس کو پنجاب اسمبلی میں اپنا نیا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

حافظ فرحت عباس نے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارلیمانی لیڈر مقرر کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "ان شاء اللہ، میں اپنے لیڈر اور جماعت کو مایوس نہیں کروں گا اور پنجاب میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہوں گا۔”

انہوں نے مزید کہا، "اس وقت ہماری اولین ترجیح اپنے قائد کی رہائی ہے اور ہم اس کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے