زائرین کی بڑی تعداد نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کا رخ کرلیا۔
مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ 28 ہزار 718 نمازی اور زائرین نے مسجد نبویؐ کی زیارت کی ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں زائرین مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ پہنچے ہیں۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ زائرین کی سہولت کے لیے مسجد نبویؐ اور اس کے صحن میں الیکٹرانک گاڑیاں اور وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔ گرمی کی شدت کے پیش نظر زائرین چھتریوں اور ماسک کا استعمال کر رہے ہیں، جبکہ آب زم زم کی سپلائی بھی بڑھا دی گئی ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔