حملے کے خدشے کے پیش نظر، امریکا اور دیگر ممالک نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔

_پروازیں معطل

ایران اور اتحادیوں کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے خطرے کے پیش نظر، عالمی ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ایران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد، اسرائیل کے خلاف ایران اور اس کے اتحادیوں کے جوابی حملوں کے خدشے کے باعث عالمی ایئر لائنز نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اب تک جن ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں، ان میں بھارت کی ایئر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ایئر ویز، جرمنی کی لفتھانسا، بیلجیئم کی برسلز ایئر لائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ایئر لائن، اور امریکا کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ایئر لائنز شامل ہیں۔

جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ایئر لائنز نے 8 اگست تک، جبکہ اٹلی کی آئی ٹی اے ایئر ویز نے 6 اگست تک اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے