راولپنڈی: جماعت اسلامی کے دھرنے کا 11 واں دن، شرکاء کی تعداد میں اضافہ۔

جماعت اسلامی

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا گیارہویں دن میں داخل ہو گیا ہے، اور شرکاء کی تعداد میں ہر روز مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دھرنا لیاقت باغ چوک میں جاری ہے، جہاں بجلی کے بھاری بلز، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز سے معاہدے، پیٹرول کی قیمتوں اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

دھرنے میں ملک بھر سے آئے ہوئے شرکاء کا جوش و خروش واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔ پیر کے روز بھی دھرنے کے شرکاء کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا، اور تاجر تنظیموں نے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کی۔ تاجروں نے دھرنے کے اطراف میں اپنے حمایتی بینرز بھی آویزاں کر دیے ہیں۔

آج مغرب کے بعد دھرنے کے مقام پر ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں تاجر تنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔ ساڑھے گیارہ بجے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے