اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت متوقع۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔

آج کی سماعت میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر بھی غور ہوگا، جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ علاوہ ازیں، نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 کے خلاف کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی، جبکہ شہباز گل کے بھائی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے