میچ کی ناکامی کے بعد انوشکا نے کے ایل راہول کے کمرے میں کیا کہا؟ کرکٹر نے انکشاف کر دیا۔

انوشکا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہارڈ ہٹر کے ایل راہول نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں ناکامی کا سامنا کیا تھا، تو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے ان کے کمرے میں آ کر ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

کے ایل راہول نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کیا تھا، لیکن یہ میچ ان کے لیے کامیاب ثابت نہیں ہوا کیونکہ وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انوشکا شرما نے اس وقت راہول کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کی مدد کی۔ راہول نے بتایا کہ ویرات اور انوشکا دونوں ہی ان کے قریبی دوست ہیں اور انوشکا نے اس دوران ان کے کمرے میں آ کر کہا کہ وہ انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گی اور نہ ہی کرکٹ کے بارے میں سوچنے دیں گی۔

انوشکا نے راہول کو تسلی دی کہ وہ اور ویرات انہیں باہر ڈنر یا سیر پر لے جائیں گے تاکہ وہ اپنے برے وقت سے نکل سکیں۔ راہول نے کہا کہ ویرات نے انہیں بتایا کہ ناکامی ہر کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہے اور یہ ایک قیمتی تجربہ ہے۔

راہول نے مزید بتایا کہ انوشکا اور ویرات کی کئی ڈیٹس پر بھی ان کے ساتھ جانے کا موقع ملا، جہاں دونوں نے انہیں اپنے رشتے کی کہانیاں سنائیں اور محبت کے سفر کے بارے میں بتایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے