سندھ حکومت نے کراچی میں بس اڈے منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔

سندھ

کراچی: بس اڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ، جدید سہولیات اور شٹل سروس کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں موجود بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سڑکوں پر دباؤ بڑھتا ہے، اس لیے تمام انٹر سٹی بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نئے بس ٹرمینل میں جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور پولیس کی چیک پوسٹ بھی قائم کی جائے گی۔ مزید برآں، کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے نئے بس اڈوں تک شٹل سروس چلائی جائے گی تاکہ مسافروں کو آسانی ہو۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹرانسپورٹرز کو نقصان نہ ہو اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے