پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ارشد ندیم

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل میں جگہ بنالی۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے امید کی کرن، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کوالیفیکشن راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

منگل کو ہونے والے کوالیفیکشن راؤنڈ میں ارشد ندیم نے گروپ بی میں کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنی تھی، جسے انہوں نے پہلی کوشش میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے پورا کر دیا۔

اب ارشد ندیم 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستانیوں کی امیدوں کا مرکز بنے گے۔ یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے، کیونکہ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

دوسری جانب، بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی گروپ بی میں 89.34 میٹر کی تھرو کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے