آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اعظم کی پوزیشن کیا؟

بابر اعظم

بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر، آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم بدستور آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان ایک درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو 5 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے