ایران نے عالمی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود سے بچنے کی ہدایت جاری کی۔

ایران

قاہرہ: مصری میڈیا کے مطابق ایران نے عالمی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایران نے یہ قدم فوجی مشقوں کی وجہ سے اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 سے 9 بجے تک ایرانی فضائی حدود سے پروازوں کو گریز کرنا چاہیے۔

اسی حوالے سے، مصری سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی اپنی ایئرلائنز کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مین) میں کہا گیا ہے کہ مصری ایئرلائنز کو تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پرواز سے گریز کرنا چاہیے اور 8 اگست کی صبح ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے بچنا چاہیے۔

یہ ہدایات عالمی ایوی ایشن کے اصولوں کے تحت حفاظتی اقدامات کے طور پر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے