اسلام آباد: القادر ٹرسٹ پراپرٹی ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست احتساب عدالت کے جج آج سنیں گے۔ یہ درخواست 265 کے تحت بیرسٹر سلمان صفدر نے دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ استغاثہ بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے اور عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ابتدائی طور پر بریت کی حقدار ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی پبلک آفس ہولڈر کے طور پر کام نہیں کیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں آئی اور یہ بات جرح کے دوران ثابت ہوئی ہے۔ گواہان کے بیانات کے مطابق، بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں لیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ پراپرٹی ریفرنس میں باعزت بری کیا جائے۔