الیکشن کمیشن کا اعلان: ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے۔

بلدیاتی انتخابات

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔

کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، کاغذات کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک کی جائے گی، اور نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہوگی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان 6 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے