گولڈ میڈل جیتنے پر میئر سکھر نے ارشد ندیم کو شاندار تحفے کا اعلان کر دیا۔

_ارشد ندیم

سکھر: پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے پر، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ارشد ندیم کو شاندار تحفے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ سکھر کے عوام کی خواہش پر ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کیا جائے گا، اور سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو "ارشد ندیم اسٹیڈیم” کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

اس سے قبل، میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔ مزید برآں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے