لاہور: پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے تک کم ہو گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے نجی آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں نجی گندم اور آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، جس کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا مختلف اضلاع میں 20 سے 100 روپے تک سستا کر دیا گیا ہے۔
سرکاری قیمت سے زائد پر گندم یا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ لاہور کے لیے 20 کلو آٹے کی نئی قیمت 1730 روپے مقرر کی گئی ہے۔