خواجہ آصف کی ارشد ندیم کو مبارکباد، کھیلوں کی ایسوسی ایشنز پر سخت تنقید۔

خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز پر سخت تنقید کی۔

خواجہ آصف نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اولمپکس، ہاکی اور فٹبال میں اتنی سیاست ہے کہ سیاستدان بھی حیران رہ جائیں۔ ارشد ندیم نے مشکل حالات کے باوجود ملک کا سر فخر سے بلند کیا، اور تین دہائیوں کے بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس کے چیئرمین بوڑھے ہو چکے ہیں لیکن اپنی کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی سی بی کے علاوہ کسی بھی کھیل کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ ہاکی کی حالت اتنی خراب ہے کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو ہی ہاکیاں نہ مارنا شروع کر دیں۔ فٹبال کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے، فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا ہے، اور فٹبال کے لیے بنایا گیا اسٹیڈیم بھی سیلاب میں بہہ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے