پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نے جشن آزادی کے موقع پر قوم کو ایک شاندار تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے مشکلات کے باوجود پاکستانی تاریخ میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتا، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب ایک جدید اسپورٹس سٹیڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے، جبکہ گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے بالترتیب 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ذریعے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا اور پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔