بجلی کا بل 10 ہزار آنے پر غریب شخص نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔

بجلی کا بل

قصور: بجلی کے زائد بل سے دلبراشتہ ہو کر تین بچوں کے والد نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔

قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں بجلی کے زائد بل کی وجہ سے دلبراشتہ ہو کر ایک تین بچوں کا والد نے خودکشی کر لی۔ 38 سالہ منیر، جو غربت اور فاقہ کشی کا شکار تھا، کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا۔ اس اضافی بوجھ نے اس کی زندگی مزید مشکل بنا دی۔

منیر نے بجلی کے بل پر بیوی سے جھگڑا ہونے کے بعد اپنے چھوٹے بچے کو ساتھ لے کر اسٹیشن کا رخ کیا۔ کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ٹرین موجود تھی۔ جب ٹرین چلنے لگی، منیر نے اپنے بچے کو گود سے اتارا اور اپنے سر کو ٹرین کی پٹڑی پر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں اس کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا۔

پڑوسیوں کے مطابق، منیر شدید غربت اور فاقہ کشی میں مبتلا تھا اور اضافی بجلی کے بل نے اس کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا تھا۔ منیر کی لاش جب گھر پہنچی تو اس کے خاندان میں کہرام مچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے